9 اگست 2015 - 07:05
عراق داعش کا قبرستان؛ مغربی عراق میں داعش کے کئی کمانڈروں کی ہلاکت

عراقی فضائیہ کے طیاروں کے حملے میں داعش دہشت گرد گروہوں کے چھے سرغنہ ہلاک ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی لڑاکا طیارے صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع علاقے الرطبہ میں ایک ایسے مقام پر بمباری کرنے میں کامیاب ہو گئے جہاں داعش سرغنہ اکٹھا تھے- عراقی فوج کی اس بمباری میں داعش دہشت گرد گروہ کے چھے سرغنہ ہلاک ہو گئے- اس حملے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیار بھی تباہ ہوئے ہیں- درایں اثنا رضاکار عوامی فورسز کے کمانڈر جبار المعموری نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ داعش کے قصّاب سے معروف، عبدالرزاق نامی دہشت گرد صوبہ الانبار کے الصقلاویہ علاقے میں ہلاک ہو گیا- انھوں نے مزید کہا کہ فوج نے صوبہ دیالہ کی عوامی رضاکار فورس کی مدد سے فلوجہ سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقع الصقلاویہ کے مغربی علاقوں پر حملہ کیا اور اس دہشت گرد کو ہلاک کر دیا- تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے دو ہزار چودہ میں ایک مشکوک منصوبے کے تحت صوبہ نینوا اور اس کے صدر مقام موصل نیز عراق کے پانچ صوبوں کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا اور ان علاقوں میں بہت سے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169